پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی یاد میں تقریب پر سوں ہوگی

15 اپریل 2018

لاہور( پ ر ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام چیئر مین سپریم کونسل مرکزی جماعت اور قانون آساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر کے سابق ممبر و وزیر عالم پیرمحمد عتیق الرحمن فیض پوری کی ختم نبوت ‘ دین اسلام ملک و ملت اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی ترویج کے لئے ان کی خدمات کی یاد میںایک تعزیتی ریفرنس مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید احسان گیلانی کے مطابق 18اپریل کوہمدرد سینٹر میں ہو گا مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیرپیر عبدالخالق القادری کی صدارت میں ہو گا‘ مہمان خصوصی پیر حبیب الرحمن فیض پوری ‘ پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ شاہ اویس نورانی ہونگے تقریب سے خصوصی خطاب جماعت کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ محمد عرفان مشہدی کا ہوگا جبکہ علامہ گل احمد عتیقی سمیت دیگر بھی خطاب کر یں گے۔