نواز شریف کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے: ساجد ہ وسیم

15 اپریل 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے بحرانوں سے نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک مخصوص گروہ مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے۔تمام لیگی کارکن قیادت کی کال کا انتظار رہے ہیں۔ووٹ کے تقدس کیلئے ہر ممکنہ خطرات کا سامان کرنے کیلئے تیار ہیں۔پوری قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہباز شریف کی قیادت پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا گیا ہے،۔کل تک زرداری کو بیماری کہنے والے کے لئے آج وہ پاک صاف کیسے ہو گئے ، توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔