مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی نے باریاں لگا کر ایک دوسرے کو تحفظ دیا: مسرت جمشید چیمہ

15 اپریل 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوںنے اقتدار کی باریاں لگا کر ایکدوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیا ،با شعور عوام کرپٹ حکمرانوں کے پکڑ میں آنے پر انہیں بچانے کیلئے ان کی کال پر باہر نہیں نکلیں گے ۔ رب تعالیٰ نے شریف خاندان کی رسی دراز کی ہوئی تھی اور اب وہ پکڑ میں آگئے ہیں ۔شریف خاندان اپنے خود احتساب کرے کہ انہوںنے اقتدار میں ہوتے ہوئے ملک و قوم کو کیا دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے آئندہ کیلئے بھی مک مکا کرنا چاہتے ہیں لیکن اب ان کے کسی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شریف خاندان کے احتساب کو دیکھ کر پیپلزپارٹی والے بھی خوفزدہ ہیں اس لئے در پردہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔