٭الخدمت فاؤنڈیشن کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سٹریٹ چائلڈز کیلئے انعامی تقریب آج ہوگی

15 اپریل 2018

لاہور (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ کے تعاون سے آج پنجاب بھر کے تمام الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹریٹ چلڈرن کیلئے ’’سالانہ تقریب اسناد و سکول کٹس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ایک پروقار تقریب الحمرا ہال نمبر 2 مال روڈ پر منعقد کی جائے گی۔ تقریب کی صدارت محمد عبدالشکور کریں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،محمود الرشید، سید احسان وقاص، صبا صادق سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے پنجاب بھر کے 10 الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز سے سینکڑوں سٹریٹ چلڈرن ان کے والدین میڈیا پرسنز سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔