مخالفین کے پاس جھوٹ اور انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے: منور طاہر
الہ آباد /ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نواز کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 177میاں محمد منور طاہر نے کہا ہے کہ عوام ملک دشمن عناصر کو ہمیشہ کی طرح عبرتناک شکست دے گی۔ مسلم لیگ (ن) مخالفین کی ہرسازش ناکام بنا کر ملک وقوم کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی نواز شریف کی قیادت کی وجہ سے ملک پہلے سے کئی درجے بہتر اور ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے مخالفین کے پاس جھوٹ اور انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے عوام مخالفین کو پہچان چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طاقت کا سرچشمہ انپائر کی انگلی نہیں بلکہ عوام ہے اور عوام کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے۔