عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں: پرویز اقبال

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میںن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،نوازشریف اور شہباز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا میاں برادران دن رات ملک کی بہتری اور سالمیت کیلئے کام کر رہے ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی پاکستان کے20کروڑ عوام کے مسائل حل کریں گے اور مشکلات سے نکالیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک پرویز اقبال نے کہا کہ میاں برادران نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں اور عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ الیکشن 2018میں عوام ووٹ دیکر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو بھاری اکثریث سے کامیاب کروائیں گے ،انہوں نے مزیدکہا کہ آئندہ وزیر اعظم پھر سے مسلم لیگ (ن)کا ہی بنے گا۔