…ایک تصویر ایک کہانی…٭

15 اپریل 2018

دیپالپور کا رہائشی علی سبطین 18سال کی عمر میں لاہور میں ایک پٹرول پمپ پرگاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے۔ آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ابھی پڑھ رہا تھا کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ یہ تین بہن بھائی ہیں اس نے بتایا کہ اہلخانہ کی خدمت کرنے کے لئے تعلیم چھوڑ نا پڑی اور مزدوری شروع کر دی۔ لاہور میں پٹرول پمپ کے منیجر کی مہربانی ہے کہ اس نے سونے کے لئے جگہ دی ہوئی ہے ۔ ہر ماہ کی دس تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے تو دیپالپور چلا جاتا ہوں۔ اور والدہ کو خرچہ دے آتا ہوں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گائوںمیں ایک زمیندار نے چھوٹا سا مکان دیا ہوا ہے۔ جہاں ہمارا گذر ہو رہا ہے ۔ کوئی سرکاری نوکری مل جائے تو میں اپنی تعلیم پھر سے شروع کر دوں۔ (فوٹو:اعجاز لاہوری)