موجودہ دور حکومت میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے: عامر بھٹی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر عامر ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عام آدمی کی زندگی میں آسانیا ں پیدا کرنے اور مستحق افراد کی کفالت و مالی اعانت کیلئے دورس نتائج کے حامل اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اورلوگوں کے مسائل و مشکلات میں کمی آئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین عشر و زکواۃ کمیٹی جنڈیالہ روڈ محمد عمران بھٹی ، عبدالحمید بھٹی، ڈاکٹر الیاس، سماجی رہنما محمد احمد بھٹی، حافظ فاروق و دیگر کے ہمراہ غریب نادار مستحق خواتین میں آٹا تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔