نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ عوام نے تسلیم نہیں کیا: زاہد حسین

15 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جوائنٹ سیکرٹری میاں زاہد حسین جالندھری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ عوام نے تسلیم نہیںکیا۔
، عدلیہ کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ دراصل مسلم لیگ (ن) کے خلاف اس سازش کا حصہ ہے جو اسے دیوار سے لگانے کیلئے رچی گئی ہے یہ فیصلہ ایک خاص نظریے کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد پنجاب کی ترقی کو روکنا مقصد ہے مخالفین جو بھی فیصلہ کریں عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کو ختم نہیں کر سکتے لوگ میاں نوازشریف سے دل و جان سے پیار کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔