مریم نواز عوام کو عدلیہ کیخلاف بھڑکا رہی ہیں تقریریوں پر پابندی لگنی چاہئے: نوشین حامد

15 اپریل 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ججز اور اداروں کی تذلیل ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔نواز شریف نا اہلی کا بدلہ سپریم کورٹ سے لے رہے ہیں ۔اب یہ لوگ قوم کو اداروں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔اگر ن لیگ کا یہی بیانیہ رہا تو جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اترنے کا خدشہ ہے۔مریم نواز عوامی اجتماعوں میں لوگوں کو عدالیہ کے خلاف اکسا رہی ہیں۔سپریم کورٹ اور نواز شریف اور مریم نواز کی تقریروں پر پابندی لگانی چاہیے۔ عمران خان کا کرپشن کیخلاف جہاد جاری رہے گا۔پی ٹی آئی اپنے منشور اور اصولوں پر قائم رہے گی۔2018شریف فیملی کے اقتدار کی آخری باری ہو گی اس مرتبہ پیپلزپارٹی کو آگے آنے کا موقعہ نہیں ملے گا۔تحریک انصاف پنجاب سے ن لیگ اور سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا کرے گی۔ موجودہ دور میں ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، آج ریلوے 50ارب کماتی ہے، اس کا خسارہ 35ارب روپے ہے۔