مسلم لیگ ن کی قیادت مشکلات سے گھبرانے والی نہیں: ملکہ ریاست

15 اپریل 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مشکلات سے گھبرانے والی نہیں۔ ہمیشہ ڈٹ کر مصائب کا مقابلہ کیا اور مخالفین کو ووٹ کے ذریعے شکست دی۔ عوام نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو ہماری قوت اور اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ دھرنا گروپ اور ماضی کے حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔ مخالفین کو قوم عبرت کا نشان بنا دیگی۔ مسلم لیگ ن آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ شریف برادران کی قیادت میں ووٹ کی عزت بحال کرائیں گے۔