دہشت گردی کیخلاف پوری قوم ایک ہے: آمنہ مریم

15 اپریل 2018

لاہور (پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پاک فوج سربکف ہے۔ دشمن کے ناپاک ارادے ناکام ہوں گے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور اس کی رحمت کا مظہر ہے۔ آج ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے لیے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔