قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے: میاں جلیل احمد
شرقپور شریف (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپور ی نے مقامی دارارقم سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کاراز تعلیم میں مضمر ہے عصر حاضر میں رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم بھی ہر پاکستانی کے لئے انتہائی ضروری ہے تعلیم کے حوالے سے ہمارا ضلع شیخوپورہ آخر نمبر پر ہے میرے دور میں پانچ پر تھا لیکن افسوس کی بات ہے وزیر اعلی پنجاب سڑکیں تو بنارہے ہیں لیکن تعلیم اور صحت پر کوئی توجہ نہیں نواز شریف اور شہباز شریف کو اس وقت محب وطن مانتا جب بچے سب سے پہلے سرکاری سکول میں داخل ہوتے اگر سرکاری سکول میں جگہ نہ ہوتی تو پھر بچے پرائیویٹ سکول میں داخل ہوتیں مادر وطن پر جان نچھاور کرنیوالے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں جو اقوام اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں شہدا اور غازیوں مشائخ عظام کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک قائم ہے ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا لیکن مخالفین نے اسے گالی بنا دیا ۔