چوہدری نثار با اصول اور سچے لیڈر، ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں

15 اپریل 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر )چوہدری نثار با اصول اور سچے لیڈر ہیں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور چیر مین یونین کونسل لکھن راجہ فیصل نے مغل پورہ یو سی لکھن میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چوہدری نثار کی بھر پور سپورٹ کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب کر وائیں گے ۔ علاقہ میں واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ۔استقبالیہ سے وائس چئر مین ملک طلعت ،حاجی اکثر مغل اور قدیر مغل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغل پورہ کی تمام آبادی چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی ۔استقبالیہ میں معززین علاقہ کی جانب سے متفقہ طور پر علاقے کا نام مغل پورہ انائونس کر دیا گیا اور کہا گیا کہ آئندہ یہ علاقہ اسی نام سے لکھا پکارا جائے گا