سائنسی ایجادات نے واقعہ معراج پر مہر تصدیق ثبت کردی، پیر محمد ریاض الدین

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تنظیم اتحاد اہلسنت کے سربراہ اور سجادہ نشین مٹھیال شریف پیر محمد ریاض الدین چشتی نے کہا ہے کہ واقعۂ معراج حضورؐ کا عظیم معجزہ ، کمالات نبوت اور قربت الہٰی کا مظہر ہے۔ دور حاضر کی سائنسی ایجادات نے واقعۂ معراج پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ جامع مسجد حنفیہ رضویہ سرسید کالونی جہانگیر روڈ میں محفل معراج النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شب معراج حضورؐ کو اﷲ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ عنایت کیا۔ اہل اسلام نماز پنجگانہ کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی اور نجات اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے آخر میں ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرائی۔