بگذار اکھاڑے ہمار ی ثفاقت کا سنہری حصہ ہیں ، چوہدری عابد اشرف

15 اپریل 2018

کھیوڑہ (نامہ نگار)سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ جوکہ چو ٹالہ میں بگذار اکھاڑے میں مہمان خصوصی تھے۔تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد انھوں نے ہزاروں شائقین بگذار اکھاڑے سے خطاب کرتے ہو کہا کہ نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کا مقابلہ کروانے پر میں انتظامیہ کمیٹی چوٹالہ کی کا کردگی قابل تعریف ہے اور پنجاب بھر سے وزن اٹھانے والے نوجوانوں کو اپنی اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر ہمیں اپنی ثقافت کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے۔بلکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی کر رہے ہیں ۔بگذار اکھاڑے میںندیم پہلوان،فیضان پہلوان،انور پہلوان،عدیل فروانہ پہلوان سمیت بہت سے پہلوانوں نے شرکت کی۔سب سے زیادہ وزن ندیم خالق بٹ پہلوان نے پانچ من سے زیادہ وزن اٹھایا ان کے بعد دوسر ے نمبر پر ظفر بٹ پہلوان آئے۔پہلوانوں کو ٹرافی کے علاوہ بھاری نقد انعامات اور 125 موٹر سائیکل بھی انعام میں دی گئی۔تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں اور جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کی ۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...