کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے نہیں نکال سکتا

15 اپریل 2018

سنجوال کینٹ (نا مہ نگار ) محمدنواز شریف عوامی لیڈر ہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں کوئی طاقت ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ عوامی لیڈر ہیں اقتدار میں ہوں یا اقتدار میں نہیں ہوں عوام انہیں پسند کرتی ہے شریف براداران نے ملک اور قوم کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں موجودہ حکومت میں عوام کو عملی طور پر ریلیف دیا سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف کا آئے روز مقبول لیڈر بن رہے ہیں وہ جدھر بھی جاتے ہیں عوام ان کا شاندار استقبال کر رہی ہے مسلم لیگ ن اور نواز شریف ، شہباز شریف ترقی دوسرا نام ہے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے دھرنا دینے والوں اور لاک ڈائون کرنے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بے مثال کار کر دگی دیکھی ان خیالات کا اظہار امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کی میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، پی اے شہزاد احمد بھی موجود تھے ۔