بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، وحید یونس ستی

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نائب صدر ضلع راولپنڈی وحید یونس ستی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کرپاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ذوالفقار علی بھٹو عالمی سطح کے لیڈر انہوںنے پاکستان کو دنیا میں متعارف کرایا،ضیاء کی باقیات کو بھاگنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، راجہ وحید یونس نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کو انتخابات میں شکست فاش ہو گی ، بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کامیابیاں حاصل کرے گی ذوالفقار علی بھٹو سے بے نظیر بھٹو تک پی پی پی کے ہر دور میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انشاء اللہ اب بھی بلاول بھٹوکی قیادت میںترقی کا سفر جاری رہے گا ۔