یوم بعثت نبوی راولپنڈی ریجن میں مذہبی جذبے اور عقید ت و احترام کیساتھ منایا گیا

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق یوم بعثت نبوی راولپنڈی ریجن میں بھی مذہبی جذبے اور عقید ت و احترام کیساتھ منایا گیا اس موقع پر مساجد ، امامبارگاہوں اور دینی مدارس میں خصوصی محافل اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام علی ہال میں بعث نبوی ؐ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مفتی باسم عباس زاہر ی نے کہا کہ حضور ؐ رہبر انسانیت اور معلمِ بشریت ہیں۔دربار عالیہ سخی شاہ پیارا چوہڑپال میں یوم بعثت کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ ابو الحسن تقی نے کہا کہ حضورؐ پاک کی چالیس سالہ خاموش اور تیرہ سالہ مکی اور دس سالہ مدنی حیات طیبہ میں ایک سو چار جنگیں مسلط کی گئیں جن میں آپ نے دفاعی حکمت ِ عملی اپنائی اور ایک ایسا وقت آیا کہ جب آپؐ کو فتح مبین سے ہمکنار کیا گیا۔ انجمن کنیزان امام العصر الزمان کے زیر اہتمام شعب ابی طالب میں یوم بعثت نبوی ؐ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے آپا سیدہ حسین نے کہا کہ حضور اکرم ؐ پو ری انسانیت کے درد کا درماں بنا کر بھیجا گیا ، آپ مولائے کل ختم الرسل ہیں ۔