عراق کی طرح شام پر بھی کیمیائی حملے کے بہانے قبضہ کیا جا رہا ہے،محمد عبداللہ گل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیئرمین تحریکِ جوانان محمد عبداللہ گل نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام پر قبضے کے بہانے عراق کی طرح شام پر بھی کیمیائی حملے کے بہانے قبضہ کیا جا رہا ہے۔ اگر شام نے کوئی حملہ کیا ہے تو اقوامِ متحدہ اس کی تصدیق کرے ۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا شام ایک خود مختار اسلامی ملک ہے ۔حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایک خود مختار ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جارحیت کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اسرائیل کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے اس پر حملہ کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے پہلے 1990 میں خلیج جنگ میں یہی ممالک نام نہاد کیمیائی حملے کی آڑ میں عراق کو تباہ کر چکے ہیں اور بعد میں انکشاف ہوا کہ امریکی سی۔آئی ۔اے نے عراق کے بارے میں رپورٹ غلط دی تھی اور ٹونی بلیئر نے اس کی معافی بھی مانگی تھی۔ ایک ایک کرکے اسلامی ممالک کو تباہ کیا جا رہا ہے ہم آپس میں دست و گریباںہیں۔ پاکستان کے نو جوان بیدار ہوں تاکہ پاکستان عالم اسلام کی قیات کرے۔ انہوں نے کہا کے گزشتہ ستر سال سے ہم مذمتیں ہی کرتے رہے ہیںاب وقت اگیا ہے کہ میدان عمل میںنکلا جائے۔