تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مجھ پراعتماد کیا تو پی پی20سے الیکشن لڑونگا ،مسلم شہزادخان

15 اپریل 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کینٹ کے سیکرٹری ممبر شپ مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مجھ پراعتماد کیا تو حلقہ پی پی20سے الیکشن لڑئونگا اہلیان علاقہ کے پرزوراصرار پر میں نے حلقہ پی پی20سے آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی نارتھ پنجاب محسن حسنین ملک کو درخواست جمع کرادی ہے ،پارٹی کی قیادت جو فیصلہ کریگی اس پر من و عن عمل کرینگے ممبر سازی مہم کے دوران کینٹ بھر میں دن رات محنت کی اس کے علاوہ تحریک انصاف کی قیادت جانتی ہے کہ میں نے اورمیرے ساتھیوں نے تحریک انصاف کے جو بھی پروگرام راولپنڈی اسلام آباد اورگردونواح کے شہروں میں منعقد ہوئے اس میں نہ صرف خود شرکت کی بلکہ کینٹ سے بڑی تعدادمیں کارکنان کو بھی لیکر گئے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کرانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔