منشیات کیسز، جرم ثابت نہ ہونے پر 2 ملزمان بری ،2 کی ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کی عدالتوں نے منشیات کے مختلف مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے جرم ثابت نہ ہونے پر 2 ملزمان کو بری کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ۔ ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسین اظہر شاہ نے تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ میں ملزم ساجد جہانگیر کو جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطار ربانی نے منشیات کیس میں ملزم اویس کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ گنج منڈی کے منشیات مقدمہ میں ملزم واجد علی کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکہ پر منظور کر لی ہے,ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر سلطان نے قتل کیس میں ملزم جہانگیر اختر کی درخواست ضمانت1 لاکھ کے مچلکہ پر منظور کر لی ہے,ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر قتل کا الزام عائد کیا گیاتھا۔