نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن)لائرز ونگ ملک صدیق اعوان گروپ کی جانب سے ہفتہ کو ضلع کچہری راولپنڈی میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وکلاء گروپ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔مظاہرے کی قیادت نائب صدر فیض چیمہ نے کی جبکہ بڑی تعداد میں وکلاء اس مظاہرے میں شریک ہوئے۔وکلا نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھا جس پر جوڈیشل مارشل لانامنظور کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن))لائیرز ونک کے وکلا نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی وہ کچھ دیر مظاہرہ کرنے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔