چیف ٹریفک افسر راولپنڈی یوسف علی شاہد ریٹائر ہوگئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی یوسف علی شاہد اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ہفتہ کو ریٹائر ہوگئے دفتر سے انہیں سجائی گئی گاڑی میں گھر کیلئے الوداع کیا گیا مری روڈ پر وارڈنز نے بھی عام شہریوں کے ہمراہ سبکدوش ہونے والے سی ٹی او کو الوداع کہا ان کی گاڑی پر راستے بھر پھول بھی نچھاور کئے گئے اور ڈھول تماشے بجتے رہے ۔