عامر فدا پراچہ کے اعزاز میںآج حاجی گلزار اعوان کی جانب سے خصوصی استقبالیہ دیا جائیگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عامر فدا پراچہ کے اعزاز میںآج 15 اپریل بروز اتوار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدرحاجی گلزار اعوان کی جانب سے ایک خصوصی استقبالیہ دیا جار ہا ہے جس میں پی پی پی کی لیڈر شپ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے سیکریٹریٹ امن ہائوس پشاور روڈ راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق عامر فدا پراچہ کے اعزاز میں حاجی محمد گلز ار اعوان کی جانب سے یہ استقبالیہ عامر فدا پراچہ کے سابق صدر آصف علی زرداری کا ترجمان مقرر ہونے کی خوشی میں دیا جا رہا ہے۔