فضل کریم کھوکھر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں

15 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اخبار فروش یونین راولپنڈی کے سینئر نائب صدر فضل کریم کھوکھر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان فوری طور پر گرفتار کئے جائیں وہ گذشتہ روز چکلالہ راولپنڈی میں اخبار فروش وجاہد کھوکھر کی شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے ان کے ہمراہ دلہن کا والد ملازم حسین اور حق نواز سمیت متعدد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اخبار فروش یونین کے صدر شفیق ستی ، آل پاکستان اخبار فروش یونین کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان اسلام آباد اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری شریف راولپنڈی اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی ، گوجر خان اخبار فروش یونین کے صدر منیر ملہوترا اور دیگر اخبار فروش رہنمائوں اور صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اس واقعے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اخبار فروش یونین کا ہنگامی اجلاس بروز اتوار دن گیارہ بجے راولپنڈی اخبار مارکیٹ میں ہوگا ۔