جھوٹ پر مبنی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی،ملک محمد انور خان

15 اپریل 2018

پنڈی گھیب (نامہ نگار )تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 کرنل (ر)ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کیجانب سے میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی دیانتدار سیاسی قیادت کے چنائو کے حوالے سے پہلا قدم ہے جھوٹ پر مبنی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی میاں برادران نے بجلی لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری اور دیگر ملکی مسائل کو حل کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیئے مگر آج بھی لوڈشیڈ نگ سے عوام پریشان ہیں اور بیروزگاری کے ہاتھوں نوجوان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ختم نبوت ؐ کے معاملے پر غیور اور عاشق رسول ؐ پاکستانی موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکا ہے ملک کے نازک اندرونی و بیرونی حالات کے پیش نظر پاکستانی عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے 29اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ عام ثابت کرے گا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کارخ کس جانب ہو گا انشاء اللہ 29 اپریل کے جلسہ عام میں تحصیل پنڈی گھیب سے سینکڑوں افراد کا قافلہ بھرپور شرکت کرے گا اور اس جلسہ عام کے بعد پنڈی گھیب میں باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز بھی کریں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔