پی پی دور میں تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کو فروغ ملا ، راجہ پرویز اشرف

15 اپریل 2018

بیول ( نامہ نگار )سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو پروان چڑھایا اور ترقیاتی کاموں کا جال تحصیل گوجرخان کی ہریونین کونسل تک پہنچایا کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت ہے اور انشااللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کااظہا اُنہوںنے یو سی بیول کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوںنے مزید کہاکہ آمدہ الیکشن میں گوجرخان کے عوام کے تعاون سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے دوبارہ گوجرخان میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اورہم مخالفین کی طرح صرف کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے بلکہ عوام کی خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا جس کامنہ بولتا ثبوت پیپلزپارٹی کا دور حکومت ہے جب تحصیل گوجرخان میںاربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ۔