معراج البنی ؐ کا عظیم تحفہ نما ز ہے ، مو لا نا محمد عارف چشتی گولڑوی

15 اپریل 2018

اڈیالہ (نا مہ نگار)معراج البنی ؐ کا عظیم تحفہ نما ز ہے ،جس طرح حضورؐ کو عرش پر بلا کر معراج کرائی گئی اسی طرح حضور ؐ نے فرمایا کہ نماز مو من کی معراج ہے ،معراج کی رات پا نی چلتا رہا ،کنڈی ہلتی رہی اور بستر بھی گرم رہا ،اس رات حضور ؐ کو ساتوں آسمانوں اور خانہ کعبہ ،مسجد اقصیٰ سے مسجد نبوی اور سدرۃ المنتھیٰ کی سیر کرائی گئی اور ابنیاء کرام کی امامت بھی کی ،ان خیالا ت کا اظہار مو لا نا محمد عارف چشتی گولڑوی نے جا مع مسجد صدیق اکبر علی ٹاؤن میں معراج البنی ؐ کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس کا اہتمام سنی علما ء کو نسل اڈیالہ روڈ نے کیا تھا جس کی صدارت پیر عبد الو سید سعید جیلا نی المعروف پیر ستی سر پر ست سنی علما ء کو نسل وامن کو نسل اڈیالہ روڈ نے کی ،کا نفر نس کا آغاز قاری شفاقت علی چشتی سنیئر نائب صدر نے تلا و ت کلا م پا ک سے کیا ،جبکہ ہدیہ نعت با بر ندیم نو شاہی اور علی بر دران نے پیش کیا ،نقابت کے فرائض مو لا نا قاری عبدالقدیرقریشی نے انجام دئیے جبکہ مو لانا طاہر محمود چشتی صدر سنی علما ء کو نسل نے تمام مہمانا ن گرامی کا شکریہ ادا کیا ،مو لا نا عظمت علی چشتی نے اپنے احباب کے ہمراہ جلو س کی شکل میں کا نفر نس میں آئے اس مو قع پر علما ئے کرام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔