عوام باشعور ہیں، ہمیشہ ن لیگ کیساتھ رہیں گے،ندیم خادم گجر

15 اپریل 2018

پنڈدادنخان (نامہ نگار) پنڈدادنخان شہر میں صفائی ستھرائی کانظام بری طرح درہم برہم ہے اور مختلف محلوں میں گلیاں نالیا ں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن سے روز کی بنا پر گندہ پانی بہہ کر جگہ جگہ کھڑا ہوتا ہے جس کے باعث بدبو تعفن اور ڈینگی مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے میونسپل کمیٹی کی بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ صفائی کا عملہ نظر ہی نہیں آتا گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد نکاسی آب اور صفائی کا نظام نہ ہو نے کے باعث محلہ کوٹ کلاں ،گلی حکیم حبیب الرحمن ،محلہ کوٹ سلطان ،محلہ پرانی تحصیل ،محلہ جعفری اور محلہ اسلامیہ سکول میں نالیوں اور بارش کا پانی تا لابوں کا منظر پیش کر رہا ہے نالے نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور بند ہو نے کی وجہ سے بچوں ،عورتوں اور بزرگوں کو گلیوں سے گزرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پنڈدادنخان شہر کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی سے استدعا کی ہے کہ میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے نوٹس لیا جائے اور شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔