تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے،علامہ ناصر عباس جعفری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اورایک ملک کی سا لمیت پر حملہ ھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیراخلاقی غیر انسانی حملہ جس کی کوئی قانونی اخلاقی اور انسانی اساس اور گراؤنڈ نہیںہے ۔ انہوں نے کہا عراق کی کہانی ایک مرتبہ پھر سے دہرائی جارہی ہے۔ او آئی سی خود جارح قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔شام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہ داعش کی جارحیت اور بربریت سے قبل بھی شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر دباو ڈالا جاتا رہا اور شام نے اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیموں کو ہمیشہ خوش آمدید کیا۔ مگر اقوام متحدہ کی انکوائری سامنے نہ لائی گی۔