انصاف لائیرز ونگ پنجاب اور راولپنڈی ڈویثرن کا اجلاس،سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا گیا

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انصاف لائیرز ونگ پنجاب اور راولپنڈی ڈویثرن کا اجلاس ہارون ارشاد جنجوعہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ پانچ رکنی بنچ کے فیصلہ کو سراہا گیااور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یہ وہ نیا پاکستان ہے جس میں کرپٹ اور ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ایسے تمام عناصر کا احتساب کیا جائے اور ملک کو پاک کیا جائے اجلاس میں الیکشن کمیشن سے اس امر کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں مراعات یافتہ طبقہ ترقیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانے کو استعمال نہ کرے افسر شاہی کے تبادلے بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اب تک کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا۔ جلاس میں سینئر نائب صدر پنجاب طاہر ملک،سینئر نائب صدر نارتھ پنجاب شوکت رئوف صدیقی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...