عارف شیرازی کی بیرون ملک روانگی شیخ مسعود احمد قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی مقرر

15 اپریل 2018

راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ایک مہینے کے نجی دورے پر بیرون ملک جا رہے ہیں ۔اپنے اس دورے میں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب بھی جائیں گے۔ انہوں نے اپنی غیر موجودگی میں نائب امیر ضلع راولپنڈی شیخ مسعود احمد کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی مقرر کیا ہے۔ در ایں اثنا شیخ مسعود احمد نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں حلف اُٹھا کر نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔