دہشت گردی کے دومقدمات میں 3گواہان کے بیان ریکارڈ

15 اپریل 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے دہشت گردی کے 2 کیسزمیں 3گواہان کے بیان ریکارڈ کرکے سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ۔ہفتہ کوعدالت نے تھانہ واہ کینٹ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم علی خان کیس کی سماعت 23اپریل، تھانہ نیوٹائون میں درج ٹریفک پولیس چوکی حملہ کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان حمزہ یونس وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان ریکارڈ کرکے سماعت 21اپریل، تھانہ کہوٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عدنان کیس کی سماعت 24اپریل،تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مقابلہ اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ کیس میں 2گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 21اپریل جب کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود ی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم عرفان کیس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی ۔