عوام نے نوازشریف کے خلاف حالیہ متنازعہ فیصلوں کو یکسر مسترد کردیا،راجہ الطاف قادر

15 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)یونین کونسل گرجا کے چئیرمین راجہ الطاف قادر اور نائب چئیرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ مخالفین نوازشریف کو جتنا نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں رب کریم اتنا ہی ان کی عزت میں اضافہ کرتاہے۔ نوازشریف کو وزارت عظمٰی سے نکالنے والے انہیں عوام کے دلوں سے نہ نکال سکے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود نوازشریف کی مقبولیت کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔ 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ماضی سے بڑھ کر کامیابی حاصل کر ے گی۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے خلاف حالیہ متنازعہ فیصلوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے ۔ان فیصلوں کے بعد ان کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ ہواہے۔میاں نوازشریف کا بڑے عوامی جلسے اس چیز کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے عدالت کا متنازعہ فیصلہ قبول نہیں کیاہے۔