قرآن پاک حفظ کرنیوالے بچے اوربچیاں خوش قسمت ہیں
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)قرآن پاک حفظ کرنیوالے بچے اوربچیاںاپنے والدین سمیت خوش قسمت انسان کادرجہ رکھتے ہیں،ایسی عظیم سعادت اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی کے بغیرحاصل نہیںہوسکتی،مدرسہ دارالاسلام خیابان سرسیدمیںقرآن پاک حفظ کرنے والے چاروںطلباء اورانکے والدین خصوصی مبارکبادکے مستحق ہیں،قرآن پاک کوالحمدسے لیکروالناس تک زبانی یادکرلینا،قرآن پاک کی حقانیت اورسچائی کاسب سے بڑا،زندہ معجزہ ہے،ان خیالات کااظہارمجلس تحفظ ختم نبوتؐکے مرکزی رہنماء شیخ الحدیث مولاناقاضی مشتاق احمد،جے یو آئی ف پنجاب کے امیرمولناڈاکٹرقاری عتیق الرحمن،اوراستاذالعلماء مولناشفیق الرحمن جامعہ اسلامیہ صدر،نے عظمت قرآن پاک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس بابرکت تقریب میںسابق ایم پی اے سیدضیاء اللہ شاہ،اورچیئرمین یوسی خیابان سرسیدیاسین خان،مدرسہ کے مہتمم قاری عبدالسلام نے بھی خطاب کیا،جبکہ نظامت کے فرائض قاری عقیل الرحمن نے انجام دیئے،قبل ازیںحفاظ طلبہ نے قرآن پاک کی باری باری تلاوت کی اورننھے بچوںنے حمدیہ ونعتیہ کلام پیش کرکے شرکاء تقریب پرروحانیت کارنگ غالب کیئے رکھا،مہمان خصوصی ڈاکٹرعتیق الرحمن،مولناشفیق الرحمن نے حفاظ کرام کی دستاربندی کرائی،اورانہیںاپنی خصوصی دعاوںسے نوازتے ہوئے مہتمم مدرسہ قاری عبدالسلام کی شبانہ روزمحنت کوبھی سراہا،اورانکی مزیدکامیابیوںکے لیئے دعاکی گئی۔