کھیوڑہ،گرمی شروع ہونے سے قبل ہی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا

15 اپریل 2018

کھیوڑہ(نامہ نگار) لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے حکومتی دعوٰے گرمی شروع ہونے سے قبل ہی خاک میں مل گئے پنڈدادنخان اور گردونواح میں غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ بھر کی واٹر سپلائی سکیمیں شدید متاثر ہونے کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جسکے باعث عوام پینے کے پانی کے لیے ترس گئی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت تو دعوے کر رہی تھی کہ لوڈشیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دی ہے مگر یہ اچانگ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے کیوں نکالا علاوہ ازیں محلہ پرانی تحصیل،محلہ پیر مصطفی،محلہ بلوچانوالہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر اچانک جل جانے سے تینوں محلوں میں 48 گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث اہل محلہ اشتعال میں آگئے اور کشمیر چوک پر واپڈا نااہلی اور بے حسی کے باعث شدید ترین احتجاج کیا ۔