البانیہ: مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن نے وزیراعظم پر احتجاجاً آٹا، انڈے، پانی پھینک دیا

15 اپریل 2018

ترانہ (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے البانیہ کے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر آٹا، انڈے اور پانی پھینکا اور شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ تاہم وزیراعظم احتجاج کے دوران تحمل سے کرسی پر بیٹھے رہے۔