ایمن آباد: قرآن مجید پڑھنے جانیوالی 5 سالہ بچی سے اوباش کی زیادتی‘ ملزم گرفتار

15 اپریل 2018

ایمن آباد/ کامونکے/ اوکاڑہ/ کمالیہ (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں کمسن بچی اور 2 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی۔ ایمن آباد کے نواحی علاقہ اگوبھنڈر میں 5 سالہ بچی سے زیادتی پر ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ محمد عاصم ولد ریاست علی کی پانچ سالہ معصوم بچی ثانیہ بلال رحمانی ساکن اگو بھنڈر کے گھر قرآن پڑھنے جاتی تھی۔ گزشتہ روز جب ثانیہ قرآن مجید پڑھنے کے لیے گئی تو بلال رحمانی کا 16سالہ بیٹا علی بچی کو بہانے سے چھت پر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ بچی کی چیخ و پکار پر لوگ چھت پر پہنچے تو ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کی رپورٹ پر تھانہ ایمن آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اوکاڑہ کے نواحی گائوں علی کے روہیلہ بصیر پور کے نور احمد نے تھانہ میں درخواست دی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گندم کی کٹائی کیلئے گھر سے باہر تھا، اس کی 21سالہ نابینا بیٹی یاسمین گھر میں مو جود تھی اس دوران مو ٹر سائیکل سوار اوباش محمد حسین ان کے گھر میںآیا اور نابینا لڑکی یا سمین سے کہا کہ اس کے باپ نے بھیجا ہے کہ وہ اسے لے آئے لڑکی مو ٹر سائیکل پرسوار ہو گئی راستہ میں ملزم کے دیگر ساتھی بھی اس کے ساتھ مل گئے ملزمان نابینا لڑکی کو اغواء کر کے منچن آباد گائوں وزیر ڈھادی ورکاں والی میںلے گئے جہاں ملزمان نے لڑکی کوایک کمرے میں بند کرکے چار روز تک ملزم محمد حسین اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مغویہ کوپولیس کی مدد سے منچن آباد سے برآمد کرلیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ365بی اور376ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا میڈیکل کروانے کے لئے ہسپتال لے گئی۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی (ش) نے گذشتہ روز تھانہ صدر پولیس کمالیہ میں تحریری درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ موضع بھاگوآنہ کے وزیر کے ساتھ گھریلو تعلقات تھے اور فون پر رابطہ رہتا تھا۔ وزیر نے بتا رکھا تھا کہ اس نے بہت سے لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دلوائی۔ ایک روز میں نے اس سے کہا کہ میرے کزن طاہر نواز کو سرکاری نوکری دلوا دیں۔ جس پر اس نے کاغذات لے کر آنے کا کہا اور ساتھ پچاس ہزارر وپے بھی طلب کیے۔ میں جب لاری اڈا کمالیہ پر پہنچی تو وزیر مجھے اپنے گھر موضع بھاگوآنہ پر لے گیا۔ جہاں اسے پیسے اور کاغذات دئیے۔ رات دیر ہونے سے اس نے مجھے گھر پر ہی روک لیا۔ رات کو جب سو رہے تھے تو اس نے پسٹل کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرلیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔