کاہنہ: عطائی کے غلط انجکشن سے 4 بچوں کی ماں جاں بحق، ملزم گرفتار

15 اپریل 2018

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ میں عطائی کے انجکشن لگانے سے 4 بچوں کی ماں 32 سالہ خاتو ن چل بسی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔ جھلکے گاؤں کی رہائشی 32 سالہ رابعہ نامی خاتون کو بخار ہوجانے پر قریبی کلینک پر شہزاد نامی عطائی کے پاس لے جایا گیا جہاں عطائی نے اسے انجکشن لگا دیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ اسے فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں و ہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور مقتولہ کے شوہر قیصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔