گھریلو تنازعہ، بیوی اور 2 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا

15 اپریل 2018

رحیم یار خاں (دی نیشن رپورٹ) رحیم یار خاں میں ایک شخص نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئیں اور انہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیزاب پھینکنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ بتایا گیا کہ خواتین کا جسم 25 سے 50 فیصد تک جھلس گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔