بجٹ میں کمپیوٹر پارٹس پر جی ایس ٹی ختم کر دیا جائیگا‘ ذرائع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئندہ بجٹ میں کمپیوٹر کے پارٹس پر جی ایس ٹی ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس وقت کمپیوٹر (اینڈ پراڈکٹ) پر نہیں بلکہ اس کے پارٹس کی فروخت پر جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر پارٹس پربھی جی ایس ٹی کو ختم کر دیا جائے۔