چودھری نثار علی خان کے نام

15 اپریل 2018

مکرمی! میں نے اپنی جدی جائیداد میں سے 2006ء میں 32کنال اراضی موضع کولیاں میں فروخت کی تھی کل جائیداد 39 کنال تھی جس میں 33 کنال شاملات اور 5,6 ملکیتی تھی جس کی قیمت 40,000/- فی کنال طے پائی تھی۔اس طرح کل قیمت 15,60,000/- روپے بنتی تھی جس میں سے مقامی خریدار نے ہمیں 10,80,000 روپے ادا کیے اور بقایا رقم 4.80,000/- روپے ابھی تک ادانہ کیے ہیں۔فروخت کردہ اراضی کے علاوہ 15 کنال رقبہ پر بھی پٹواری سے مل کر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں بھی ملی بھگت سے 50کنال رقبہ اپنے نام منتقل کرلیا ہے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے جس وجہ سے میں بلڈپریشر کا مریض بن گیا ہوں۔ہمارے فروخت شدہ رقبہ کے علاوہ باقی رقبہ پر قبضہ کرنے کاشت کرنے سے ممنوع رکھا جائے اور بقایا رقم 4,80.000 روپے دلوائی جائے نیز الزام علیہ ساکن کولیاں حمید سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتا ہے۔(ریشم خان چورہ ڈاکخانہ چکری تحصیل و ضلع راولپنڈی 0316-8817460)