مکرمی :ہم بحیثیت مسلمان پاکستانی شہری ہونے کے ناطے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیئرمین اور رجسٹرار اور ڈائریکٹر جنرل نادرا اور سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کی خدمت میں مسئلہ پیش کررہے ہیں ۔کراچی ایسٹ گلشن اقبال جمعہ گوٹھ حسین ہزارہ گوٹھ ڈالمیان شانتی نگر ‘ مجید پاڑہ کچھی پاڑہ مجاہد کالونی موچی پاڑہ مسکان پاڑہ وغیرہ کی آبادیوں میں محب وطن غریب لوگوں کے شناختی کارڈ عرصہ 3 سال سے بلاک ہیں جن کی انکوائریاں آرام باغ مکمل کر چکا۔ جن لوگوں کے پاس والدین اور بھائیوں کے کارڈ موجود ہیں تمام پرانا ریکارڈ موجود ہے ان کو بلا روک ٹوک کے کارڈ جاری کئے جائیں جن لوگوں کی والدہ وفات پا گئی اس کے والد اور بھائیوں کے شناختی کارڈ ڈیتھ سند قابل قبول کر کے کارڈ جاری کیاجائے۔ (محمد اقبال خان سلیمانی )
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024