دورہ پاکستان ‘افغان کرکٹر محمد شہزاد کو جرمانہ

15 اپریل 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت پاکستان کا دورہ کرنے پر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ محمد شہزاد نے پشاور میں کلب کےساتھ میچ میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کیرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔