آئی بی ایف ٹائٹل، محمد وسیم کا 15جولائی کو ملائیشیا میں میتھالین سے ٹکراو¿

15 اپریل 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقہ کے میتھالین سے مقابلہ کریں گے۔ 15 جولائی کو ملائیشیا میں آئی بی ایف فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل باﺅٹ میں جنوبی افریقی حریف میتھالین کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی باکسر آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ کرنے جارہا ہے۔
وسیم کے مطابق فلپائنی باکسر ڈونی نائٹیز کی خالی ہونے والی جگہ ورلڈ ٹائٹل پانے کیلئے ان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔