دورہ انگلینڈ ‘آئرلینڈ ‘سلیکٹرز‘کوچز کی مشاورت مکمل ‘قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہو گا

15 اپریل 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس)آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ میچز کیلیے ممکنہ سکواڈ کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل ہوگئی جس کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق فخرزمان اور اظہر علی کے ساتھ ایک اضافی اوپنر امام الحق کو بھی شامل کئے جانے کا امکان روشن ہے،مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق،حارث سہیل کو جگہ ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کپتان سرفراز احمد موجود ہوں گے،سپن کے شعبے میں شاداب خان کے ساتھ محمد اصغر اور بلال آصف میں سے کسی ایک کو جگہ ملے گی،فہیم اشرف ٹیم میں باﺅلنگ آل راو¿نڈر کا خلا پر کریں گے، پیس بیٹری میں محمد عامر،حسن علی،محمد عباس، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔، قومی ٹیم 11 سے 15 مئی تک آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلیں گے۔


اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...