کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرمحمد انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

15 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ /لاہور/گوجرانوالہ(چودھری اشرف / نمائندہ سپورٹس/نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرمحمد انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا ‘اس سے قبل ریسلنگ میں طیب رضا نے پاکستان کیلئے چوتھا برانز میڈل جیتا۔محمد انعام بٹ نے 86 کلو گرام فری سٹائل میں جبکہ طیب رضا نے 125 کلو گرام کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ فائنل میں محمد انعام بٹ کا مقابلہ نائجیریا کے میلون بیبو سے تھا ‘ انعام بٹ نے چھ صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ 125 کلو گرام کلاس میں طیب رضا آخری لیگ میچ میں شکست کھا گئے تاہم بہتر پوائنٹس پر برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کی جانب سے دونوں پہلوانوں کو دو دو سو ڈالر نقد انعام اور شاباش دی۔ پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام نے اپنا میڈل پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈل کیلئے چار سال سے محنت کر رہا تھا۔ خوشی ہے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔میڈل میں کسی ایک کی نہیں بلکہ پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان ریسلنگ فیڈریش اور کوچز کی محنت کےساتھ والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ محنت جاری رکھتے ہوئے ایشین گیمز کی تیاری کرونگا تاکہ پاکستان کےلیے مزید میڈل جیت سکوں۔ رےسلر محمد انعام کے گھر جشن کا سماں بندھ گےا۔ خاندان کا کہنا تھا کہ ےہ اللہ کا کرم ہے کہ بےٹے نے پاکستان کےلئے پہلا گولڈ مےڈل جےتا ہے‘بہت حد خوش ہےں‘مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید جاوید باجوہ‘ ڈی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا انعام بٹ کا گولڈ میڈل جیتنا قابل فخر بات ہے۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے انعام کیلئے50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انھوں نے براو¿نزمیڈلزجیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوںکیلئے بھی فی کس دس لاکھ روپے دینے کااعلان کیاگیاہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...