پاکستان اتھلیٹکس کے جولین تھرو میں آٹھویں نمبر پر رہا

15 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز 2018ء کے دسویں روز پاکستان اتھلیٹکس کے جولین تھرو میں آٹھویں نمبر پر رہا۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم نے فائنل راونڈ میں ملک کی نمائندگی کی تاہم فٹنس مسائل سے دوچار ارشد ندیم کوالیفائنگ راونڈ کا ہدف بھی نہ حاصل کر سکے اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ ارشد ندیم کا جولین تھرو میں سکور 76.20 رہا۔ جبکہ کوالیفائنگ راونڈ میں انہوں نے 80.22 میٹر پر تھرو کر کے نیشنل ریکارڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...