آسٹریلیا نے طلائی تمغہ جیت لیا، انگلینڈ نے بھارت کو میڈل سے محروم کر دیا

15 اپریل 2018

گولڈکوسٹ (اے پی پی) آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، انگلینڈ نے بھارتی غرور خاک میں ملا کر اسے کانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو منعقدہ مینز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، میچ کے 21ویں منٹ میں آسٹریلیا کے کلین شمڈت نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 7 منٹس بعد آسٹریلیا کے ڈاسن نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، آسٹریلیا کی یہ برتری نہ صرف پہلے ہاف بلکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح آسٹریلیا نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 گولز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔